سندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشاف

22  جنوری‬‮  2022

کراچی(این این آئی)سندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کی کال ٹریس کرنے کے لیے ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پولیس نے انکشاف کیا کہ واٹس ایپ سیکی جانے والی فون کال ٹریس نہیں ہوسکتی۔جے آئی ٹی کے سربراہ نے اس بات کا

اعتراف کیا کہ پولیس کے پاس ایسی ٹیکنالوجی نہیں جو واٹس ایپ کال کو ٹریس کرسکے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا شہری سلطان سے متعلق مسقط سے واٹس ایپ پر کال کی جارہی ہے، اس پر عدالت نے سوال کیا کہ واٹس ایپ کال کسی نہ کسی فون نمبر سے کی جاتی ہوگی؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مسقط کا فون نمبر صرف واٹس ایپ پر موجود ہے اور سم بند ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ واٹس ایپ نمبر جس انٹرنیٹ یا سیلولر سروس سے کنیکٹ ہے اس کا سراغ نہیں لگایا جاسکتا؟ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ سم بند ہے اور تحقیقات میں تعاون کے لیے ایف آئی اے کو بھی لکھا ہے۔عدالت نے پولیس کو لاپتا شہری سلطان کی بازیابی کیلئے ایف آئی اے سے بھی مدد لینے کا حکم دیتے ہوئے پیشرفت رپورٹ 8 فروری کو طلب کرلی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…