کوہاٹ: معمولی تکرار پر دو دوستوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں جاں بحق

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)کوہاٹ میں معمولی تکرار پر دو دوستوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق واقعہ چکرکوٹ میں پیش آیا جہاں معمولی تکرار پر دو دوستوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ دوسری جانب تھانہ شاہ پور پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ میں بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم واردات کے بعد گھر بار چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ شاہ پور پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کاروائی کرتے ہوئے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دھر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے بھائی محمد اسلام کو جائیداد تنازعہ پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمدکر لی گئی ہے، ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق مدعیہ مسماة (ص) نے تھانہ شاہ پور پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اس کے شوہر مقتول محمد اسلام کو دیور لعل بہادر نے جائیداد تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جو واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شاہ پور ملنگ جان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے مسمی محمد

اسلام کے قتل میں ملوث ملزم لعل بہادر کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم کا اپنے مقتول بھائی محمد اسلام کے ساتھ جائیداد تنازعہ چلا آ رہا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…