پاکستان میں گیس نہیں ہے، آنیوالے دنوں میں بحران ہوگا، مشیر تجارت

18  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ اے پی پی)وفاقی مشیر تجارت نے دعوی کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں گیس بحران پر میں پریشان ہوں اور حقیقت بھی یہی ہے کہ گیس نہیں ہے۔ایران کے ساتھ بارٹر سسٹم پر تجارتی معاہدہ تقریباً طے ہوگیا ہے جس کے تحت پاکستان سے ایران چاول برآمد کیا جائے گا اور ایران سے ایل پی جی درآمد کی جائے گی۔ سی پیک کو منجمد نہیں کیاگیا، پاکستان کی مارکیٹوں

میں چینی سرمایہ کاری ہورہی ہے لیکن ہم انھیں برآمدی شعبوں میں لے جانا چاہ رہے ہیں۔ ملک درست سمت میں گامزن ہے اور امسال 38.7 بلین ڈالر ایکسپورٹ ہدف کو آسانی کے ساتھ حاصل کرلیا جائے گا ، ہماری ایکسپورٹ 40 بلین ڈالر سے بھی تجاوز کرسکتی ہے ، ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایکسپورٹ کلچرکو فروغ دینا ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے پروگرام ”میٹ دی پریس” سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی نے وزیراعظم کے مشیر کا خیر مقد م کیا اور کراچی پریس کلب کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کلب کا جمہوریت کی بحالی اور فروغ میں اہم کردار رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کلب صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کام کرتا ہے ۔ .وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبد الرزاق دائود نے کہا کہ حکومت خطے میں بہتر روابط قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ یہ معیشت کی بہتری کے لئے بہت اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سے چھ ماہ میں علاقائی روابط میں بہتری نظرآئے گی اور زمینی راستوں سے ایران اور

افغانستان کے ذریعے ترکی ، آزر بائیجان اور دوسرے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ پاکستان اپنی مصنوعات کی تجارت کرسکے گا ۔انہوں نے بتایا کہ آزمائشی بنیادوں پر سامان سے لدے دس ٹرک بذریعہ ایران استبول اور باکو پہنچ چکے ہیں اسی طرح وہاں سے بھی ٹرک پاکستان پہنچ چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن وامان کی بحالی سے خطے میں تجارت کو فروغ ملے گااور یہی وجہ ہے

کہ پاکستان استحکام اور امن کی بحالی کے لئے کوشش کررہا ہے ۔انہوں کہا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان اور خطے بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ۔بعدازاں وزیراعظم کے مشیر نے یہاں مقامی ہوٹل میں جاری تین روزہ بین الاقوامی ایکسپو آف

انرجی اینڈ اگریکلچرایکوپمنٹ اینڈ مشینری کا بھی دورہ کیا ۔ ایکسپو کا انعقاد پاکستان ،بیلاروس بزنس فورم نے کیا ہے ۔ایکسپوآمد پر بیلاروس کے سفیر نے وزیراعظم کے مشیر کا استقبال کیا ۔عبدالرزاق دائود نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوںاور نمائشوں کے انعقاد پر بھی زور دیا ۔پاکستان میں بیلارو س کے سفیر آندرے میٹلیٹسانے دوطرفہ تجارت میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت اہم مارکیٹ ہے اور دونوں ممالک باہمی تجارت کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…