ریٹائرمنٹ کا فیصلہ پاکستان سے شکست کی وجہ سے کیا،اصغر افغان کا اہم انکشاف

1  ‬‮نومبر‬‮  2021

دبئی، کابل (این این آئی)افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے اپنے کیرئیر کے آخری انٹرنیشنل میچ کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا کیونکہ پاکستان سے ہارنے پر بہت زیادہ تکلیف ہوئی۔ایک سوا ل پر اصغر افغان نے کہا کہ پاکستان

کے خلاف شکست سے مجھ سمیت پوری ٹیم کو بہت زیادہ تکلیف ہوئی اور اسی وجہ سے میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اْن کی ریٹائرمنٹ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ افغانستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میرے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا کیونکہ کرکٹ سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا مشکل ہے۔انہوں نے اصغر افغان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ اصغر افغان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔راشد خان نے لکھا کہ لیجنڈری اصغر افغان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو قبول کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے، وہ مجھ سمیت موجودہ تمام نوجوانوں کے لیے رہنما رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹ بورڈ کے لیے ان کی مثالی خدمات کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس

الفاظ نہیں ہیں۔ راشد خان نے کہا کہ ہمیں ٹیم میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔واضح رہے کہ اتوار کو ابوظبی میں نمیبیا کے خلاف اپنے آخری انٹر نیشنل میچ میں اصغر افغان نے 23 گیندوں پر31 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور تین چوکے شامل تھے۔اصغر افغان نے 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1382رنز بنائے جبکہ 114ون ڈے میچز میں 2 ہزار 424 رنز بنائے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…