آریان خان جیل میںکون سی 2 کتابیں پڑھ کر وقت گزار نے لگے؟پتہ چل گیا

24  اکتوبر‬‮  2021

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جیل میں کتابیں پڑھ کر اپنا وقت گزار رہے ہیں۔منشیات کیس میں گرفتار آریان خان ممبئی کی سیشن کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد آرتھر روڈ جیل میں ہیں اور وہاں وہ کتابیں پڑھ کر اپنا وقت گزار رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان جیل میں مذہبی اور حوصلہ افزا کتابیں پڑھ رہے ہیں۔ انہیں جیل کی لائبریری سے دو کتابیں دی گئی ہیں۔ جن میں سے ایک کتاب ”گولڈن لائن” ہے۔ جب کہ دوسری ہندوؤں کے مذہبی دیوتا رام اور سیتا پر مبنی کتاب ہے۔جیل حکام کے مطابق آریان 20 اکتوبر کو عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد غصے میں آگئے تھے جس کے بعد جیل حکام کی جانب سے انہیں جیل لائبریری سے کتابیں پڑھنے کا مشورہ دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق جیل کی اصلاحی لائبریری میں مذہبی اور حوصلہ بلند کرنے والی کتابیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ قیدیوں کے گھر والے بھی ان کے لیے کتابیں لاسکتے ہیں لیکن صرف مذہبی اور حوصلہ افزا کتابیں ہی لانے کی اجازت ہے۔واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو سیشن کورٹ سے آریان کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل نے بومبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ بمبئی ہائی کورٹ 26 اکتوبر بروز منگل کو آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…