وفاقی حکومت نے ملک میں مہنگی چینی کی درآمدگی کرکے قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات کی،شازیہ مری کی شدید تنقید

27  ستمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں مہنگی چینی

کی درآمدگی کرکے قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات کی ہے،فی کلوچینی123روپے در آمد کرنے کا فیصلہ قومی خزانہ پر ڈاکا نہیں تو اور کیا ہے ۔پیرکو جاری اپنے بیان میں شازیہ مری نے وزیراعظم سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب ملک میں لوٹ مار کرے رے ہو یا کرامات کر رہے ہو۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی پی نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو 85 روپے کلو چینی بیچی جائے گی تو پھر 38 روپے کس کی جیب میں جائیں گے اور اوپن مارکیٹ میں کوئی اتنی مہنگی چینی نہیں خریدے گا۔شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان اپنے مالی سہولت کاروں کو امیر سے امیر ترین بنا رہا ہے اس نے معیشت سے وابستہ ہر وزارت اور محکمہ میں مالی سہولت کار بٹھا رکھے ہیں۔ شازیہ مری نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا ملک کی تمام شوگر ملز بند ہو چکی ہیں، چوپٹ راجا نے ملک کو اندھیری نگری بنا دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…