جب اتنی سرمایہ کاری کی ہے تو پھر تعلقات رکھنے میں کیا نقصان ہے، بھارت کو طالبان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کا مشورہ دے دیا گیا

26  ستمبر‬‮  2021

نئی دہلی (این این آئی)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ بات چیت شروع کرے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے نئی دہلی میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے افغانستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اس لیے جنگ زدہ ملک میں نئی طالبان حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی نقصان نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں طالبان اب اقتدار میں ہیں۔ بھارت نے افغانستان میں گزشتہ حکومت کے دوران مختلف منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے۔ ہمیں موجودہ افغان حکومت سے بات کرنی چاہیے۔ جب ہم نے ملک میں اتنی سرمایہ کاری کی ہے تو ان سے تعلقات رکھنے میں کیا نقصان ہے؟ نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ کسانوں کے ساتھ بات چیت شروع کرے جو گزشتہ سال نومبر سے تین زرعی قوانین کے خلاف بھارتی دارالحکومت کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو زراعت کے شعبے کے لیے نئے قوانین بنانے چاہیئے جن کے لئے کسانوں کے ساتھ مشورہ کرنا چاہیے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی پوری دنیا کو کھا رہی ہے لیکن دہشت گردی کس نے شروع کی ہے۔عراق پر کس نے حملہ کیا؟ اقوام متحدہ کے انتباہ کے باوجود کس نے لیبیا پر بمباری کی؟ کون سا ملک دہشت گرد ملک ہے جس نے دوسرے ممالک کو غیر مستحکم کیا؟

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…