نیوزی لینڈ کا دورہ ختم کرانے میں بھارتی لابی ملوث نکلی ،بڑی سازش بے نقاب،تہلکہ خیز انکشافات

18  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ختم کرانے میں بھارتی لابی ملوث نکلی ، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عمران ریاض خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا گزشتہ چند روز سے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان سے متعلق گمراہ کن پراپیگنڈہ کررہا تھا، افغانستان کی صورتحال کو

بنیاد بنا کر بھارتی میڈیا کے متعدد اینکرز نے اپنے خدشات کا اظہار کیااور پہلے ہی پیشگوئی کردی گئی تھی کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی ہو جائیگا،عمران ریاض خان نے مزید انکشاف کیا کہ کل 19ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے بقیہ میچز شروع ہونے والے ہیں ، ایسے میں نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کو لیکر بھی بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے تھے کہ اگردو بڑی ٹیموں کے درمیان سیریز ہوگئی تو آئی پی ایل کی ویورز شپ میں بڑی کمی آئیگی ، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی سکیورٹی وجوہات کو بنیاد بنا کر پاکستان آنے سے انکار کردیگی۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے ہمیں مکمل کہانی نہیں بتائی جا رہی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر سوئنگ کے سلطان، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے بیان میں مایوسی کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ

پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ یہاں ایونٹس کے لیے بہترین سیکیورٹی موجود ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے اچانک ختم ہونے کا پتا چلنا چاہیے کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے

کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کے پیچھے کچھ نہ کچھ ہے، جب وزیر اعظم خود تمام تر یقین دہانیاں کروارہا ہے تو اور کیا رہ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ کو آئی سی سی سے امید نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ وہ کچھ نہیں کر سکتی، آئی سی سی نے آج تک کسی ملک کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…