کار ڈرائیور کو 1 لاکھ 27 ہزار روپے جرمانہ اتنے بھاری جرمانے کی وجہ سامنے آگئی

1  جولائی  2021

اسلام آباد (این این آئی )ٹریفک پولیس ای چالان ٹیم نے 266 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا،کار ڈرائیور نے 180 مرتبہ ٹریفک سگنلز، 58 مرتبہ اوورسپیڈنگ اور 25 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی، ڈرائیور کو 1 لاکھ 27 ہزار 400

روپے جرمانہ کیا گیا.تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جرم کے زمرے میں آتا ہے، متعدد بار عوام میں آگاہی مہم چلائے گئی تاکہ ان قوانین پر عملدرآمد کیاجاسکے مگر شہریوں نے مذاق سمجھ لیا، قوانین کی خلاف ورزی دھڑلے سے جاری ہے،سٹی ٹریفک پولیس نے 266 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو پکڑ لیا۔کار ڈرائیور نے 180 مرتبہ ٹریفک سگنلز، 58 مرتبہ اوورسپیڈنگ اور 25 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی، ڈرائیور کو 1 لاکھ 27 ہزار 400 روپے جرمانہ کیا گیا، کار مالک نے تمام چالان جمع کروا دئیے جس پر گاڑی مالک کے حوالے کر دی گئی۔سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ 20 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔واضح رہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات پر کنٹرول کرنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنیوالوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا گیا، ای چالان کے طریقہ کار میں ترمیم کی گئی، جرمانہ ہونے پرایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ میں موجود موبائل نمبر پر گاڑی مالک کو ایس ایم ایس بھیجنے کا سلسلہ شروع ہے، یاد رہے کہ ابتدائی مرحلے میں 5یا 5سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو ایس ایم ایس بھیجے گئے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…