سرکاری ہسپتال میں پیسے لے کر کورونا ویکسین لگانے کا افسوسناک انکشاف

17  مئی‬‮  2021

لاہور(این این آئی)سرکاری سپتال میں عوام کو پیسے کے عوض کرونا ویکسین لگانے والے محکمہ صحت کے عملے کے خلاف بڑی کارروائی کردی گئی ہے۔صحت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں ویکسین سینٹرز میں پیسے لے کر ویکسین لگانے کی حقیقت سامنے آگئی ہے، محکمہ صحت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اٹھارہ ملازمین کو معطل کردیا ہے اور ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق واقعہ پی کے ایل آئی میں پیش آیا تھا، جہاں ملازمین پیسے لے کر

عوام کو ویکسین لگارہے تھے، معطل کئے گئے ملازمین لوگوں سے پیسے لے کر انہیں قطاروں سے بچاتے تھے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پیسے لے کرویکسین لگانے والے ملازمین کو شوکاز بھی جاری کئے تھے بعد ازاں انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر تمام ملازمین کومعطل کیا گیا۔معطل ہونے والوں میں نواز جوہن، سجاد علی، محمد تنویر، بابر علی، کرامت علی، امجد علی، تیمور فیاض، محمد یوسف، فقیر حسین ودیگربھی شامل ہیں ، معطل ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں رپورٹ کریں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…