بھارت میں ’’پدماوتی‘‘ کو پھر ریلیز سے روک دیا گیا

25  دسمبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی)بھارتی فلم سنسر بورڈ نے ایک بار پھر فلم ’پدماوتی‘ کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 12 جنوری کو ریلیز کرنے سے روک دیا۔بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے متنازع فلم’ ’پدماوتی‘‘ ابتدائی مراحل سے انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مشکلات کا شکار رہی ہے بعد ازاں سنسر بورڈ کی جانب سے بھی پے درپے مسائل کا سامنا ہے۔ پہلے تو سنسر بورڈ نے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی درخواست کو نامکمل قرار دیا تھا

اور سرٹیفکیٹ گجرات کے الیکشن کے بعد ملنے کی توقع تھی اور اب سنسر بورڈ نے ایک بار پھر فلم کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں مزید انتظار کرنے کا عندیہ دے دیا۔بھارتی سنسر بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کے مشیر کا کہنا ہے کہ فلم ’پدماوتی ‘ کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے پہلے 40 سے زائد مختلف زبانوں کی فلمیں سرٹیفکیٹ ملنے کی منتظر ہیں جب کہ فلم ’پدماوتی‘ کی جانچ پڑتال کے لیے ایک خصوصی پینل بنے گا کیوں کہ فلم جزوی طور پر تاریخی حقائق پر مبنی ہے اور اس جانچ پڑتال کا عمل 5 ماہ میں مکمل ہوگا۔واضح رہے کہ فلم ’پدماوتی‘ کو ابتدا میں یکم دسمبر کو ریلیز کیا جانا تھا جس کے بعد 12 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا اور اب فلم کی ریلیز میں مزید کئی ماہ کی تاخیر ہوگی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…