ہمایوں سعید ”یلغار“ میں انتہائی مختلف کردارادا کریں گے

1  ‬‮نومبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مشہوراداکارہمایوں سعید اپنے آئندہ سال آںےوالی فلم ”یلغار“ میں ایک انتہائی منفرد اورمنفی رول کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔دہشت گردی کے موضوع پر بننے والی فلم یلغارایک میگا بجٹ فلم ہے، اس کی ہدایت کاری اور پروڈکشن حسن وقاص رانا نے کی ہے اور اسے سال 2016 کی سب سے بڑی فلم قراردیا جارہا ہے۔یہ فلم دہش گردی کے خلاف جنگ کے موضوع پر بنائی جارہی ہے اور اسےرزمیہ ڈرامہ ایکشن مووی بھی قرار دیا جاسکتا ہے اور اس میں کمرشل فلموں کی کامیابی کی ضمانت اداکار ہمایوں کو ایک منفی کردار نبھاتے ہوئے دیکھا جا سکے گا۔ہمایوں سعید نے اس فلم میں ایک ایسے جنگجو کا کردارنبھایا ہے جس کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں۔ یہ پہلا موقعہ ہو گا کہ ہمایوں سعید کو پاکستانی سینما میں شدت پسند منفی کردارادا کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ناموراداکار پ±رامید ہیں کہ ان کا یہ کردار ان کے سابقہ کام سے مختلف ہوگا اوروہ اسے ادا کرنے کے لئے خاصے پ±رجوش تھے تاہم اس منفرد اور مشکل رول کو ادا کرنے کی تیاری ان کے لئے انتہائی مشکل کام ثابت ہوا۔اس ضمن میں انہیں گرفتار کئےگئے جنگجوو¿ں سے مل کران کے ذہنیت، طرزِ فکر اوران کی عادات واطوار کو بھی جاننا اور سمجھنا پڑا۔یلغار کا پہلا پرومو دو مہینے پہلے پیش کیا گیا تھا اور اس نے اپنی شاندارپروڈکشن اوردلچسپ کہانی کی بدولت تہلکہ مچا دیا ہے،فلم آئندہ سال کسی وقت پیش کی جائے گی تاہم حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔اپنے اس منفرد کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ”یہ میرے پچھلے کاموں کے مقابلے میں ایک بہت الگ رول /کردار ہے جسے دیکھ کر ناظرین واقعی حیرت میں مبتلا ہوجائیں گے“۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے لئے ان کاموں کو کرنے اور نئی جہتوں کو تلاش کرنے کا بہترین وقت ہے۔’یلغار‘میں میرے کردار کو نہایت خوش اسلوبی سے لکھا گیا ہے‘ اور کئی اسباب کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے، میرے خیال میں یہ اس فلم کا سب سے جان دار کردار ہے“۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…