ایپل ایک بار پھر چھا گیا ۔۔۔! موبائلوں کے بعد طب کے میدان میں بھی ایسی پیش رفت کہ سب حیران رہ گئے

19  اگست‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل کمپنی نے آئی رِنگ کے بعد ایک اہم ایجاد کا پیٹنٹ حاصل کیا ہے یہ گھڑی نما ایک کڑا ہے جس کے ذریعے لوگوں کی ای سی جی (الیکٹروکارڈیوگرام) کو نوٹ کرکے ان کے دل کی کیفیت معلوم کی جاسکے گی۔ای سی جی دل کی کیفیت معلوم کرنے کا ایک طریقہ ہے جس میں سینے اور ہاتھ پیروں پر الیکٹروڈ لگا کر دل کی برقی سگنل کی کیفیت کو نوٹ کیا جاتا ہے۔ ایپل کی جانب سے اس ایجاد کو اب تک کوئی نام نہیں دیا گیا ہے اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ کوئی گھڑی ہوگی یا چھلا نما کوئی بینڈ ہوگا، مگر اس کا مقصد دل پر نظر رکھنا ہے۔پیٹنٹ کے مطابق ایپل اس آلے کو فی الحال ’’اینرولمنٹ پروسیس‘‘ سے گزاررہا ہے جس میں جسم کے مختلف حصوں کی ریڈنگ اور معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ اس کی روشنی میں آلے کو مزید بہتر اور حساس بنایا جاسکے گا کیونکہ یہ دل کا معاملہ ہے۔ تصاویر کے مطابق شاید اسے انگلی یا پھر کلائی پر پہنا جاسکے گا۔ پیٹنٹ تصاویر میں آلے کے ساتھ 3 مختلف الیکٹروڈ جسم کے مختلف حصوں پر دکھائے گئے ہیں۔ ایپل کے مطابق یہ غیر روایتی ای سی جی آلہ ثابت ہوگا۔ اپنی تکمیل کے بعد یہ جسم سے 6 طرح کی ریڈنگ حاصل کرسکے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…