وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم کمپنی شیل کے بارے میں اہم اعلان کر دیا

17  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم کمپنی شیل کی جانب سے پاکستان میں اپنے حصص کی فروخت پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیل ایک اور سرمایہ کارکو اپنے شیئرز فروخت کرنا چاہتا ہے،چین سے 30کروڑ ڈالرز جلد مل جائیں گے یہ طے کرچکے ہیں، 300 ملین ڈالرز بھی پاکستان کو 3 یا 4 روز میں واپس آجائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے چین کے دو بینکوں سے رابطہ کیا اور مقررہ وقت سے پہلے ادائیگی کرنے کا کہا، بیرونی ادائیگی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر کو ہم نے چین کو ادائیگی کی، طے ہوا فاسٹ ٹریک سے ادائیگی کی جائیگی، 30کروڑ ڈالرز کی بھی چین کو ادائیگی کردی ہے لہٰذا چین کے بینکوں کو ادائیگی میں کوئی جرمانہ ادا نہیں کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ چین سے 30کروڑ ڈالرز جلد مل جائیں گے یہ طے کرچکے ہیں، 300 ملین ڈالرز بھی پاکستان کو 3 یا 4 روز میں واپس آجائیں گے۔شیل کی جانب سے حصص فروخت کرنے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ شیل کمپنی پاکستان میں اپنا بزنس بند نہیں کررہی، شیل کمپنی جوبھی فیصلہ کریگی، وہ حکومتی فیصلوں پرعملدرآمد کا پابند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شیل ایک اور سرمایہ کارکو اپنے شیئرز فروخت کرنا چاہتا ہے، شیل کے ملازمین اسی طرح رہیں گے، شیل کمپنی اپنے شیئرز بیچ کر بیرون ملک رقم نہیں لے جارہی، اپنے شیئرزفروخت کررہا ہے، اس کا ملک کے حالات سے تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ شیل کمپنی کے حوالے سے بے بنیاد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، پاکستان میں شیل کے شیئرز کسی اور کے نام منتقل ہوجائیں گے، حکومت پاکستان کو شیل کے اس فیصلے کے حوالے سے کئی ماہ پہلے پتا تھا، شیل کمپنی جرمنی، انگلینڈ سمیت کئی ممالک میں اپنے شیئرز بیچ رہی ہے، کوئی کاروبار بند ہورہاہے نہ کوئی بیروزگار ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…