آذربائیجان آئندہ ماہ سے پاکستان کو رعایتی ایل این جی فراہم کرے گا

15  جون‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم آفس نے کہاہے کہ آذربائیجان سے اگلے ماہ سے رعایتی ایل این جی کار گو پاکستان آنا شروع ہوجائیں گے، کابینہ نے آذربائیجان سے ایل این جی پاکستان لانے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو باکو میں ملاقات میں آگاہ کیا،

وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ 6ماہ سے اس ڈیل پر کام کررہے تھے۔اعلامیے میں کہا گیاکہ آذربائیجان کی قومی ایل این جی کمپنی ہر ماہ رعایتی قیمت پر ایک ایل این جی کارگو پاکستان بھجوائے گی،دونوں ممالک نے توانائی، زراعت، ٹرانسپورٹ، دفاع، سرمایہ کاری و تجارت اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے،آذربائیجان پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں تعاون کرے گا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیاکہ آذربائجان پاکستان کی تیل و گیس کے شعبے میں مدد کرے گا،پی ایس او، آذربائیجان کی کمپنی سوکار پاکستان کی توانائی ضروریات پورا کرنے میں کردار ادا کرے گی،آذربائیجان کی آذرایئرلائن اسلام آباد اور کراچی کیلئے دو پروازیں چلائے گی،شمسی توانائی کے شعبے میں آذربائیجان پاکستان میں سرمایہ کاری کریگا،دفاع کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر بھی دونوں ممالک کی قیادت میں اتفاق کیا گیا۔آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہاکہ آذربائیجان پہلے ہی پاکستان سے درآمدی چاول پر امپورٹ ڈیوٹی سے استثنیٰ دے چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…