پشاور سے نقلی کرنسی لاکر کراچی میں بیچنے والے 2ملزم پکڑے گئے

5  مئی‬‮  2021

کراچی(این این آئی)جعلی کرنسی کی سپلائی میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 5 لاکھ روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی ہے۔اسٹیل ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کی سپلائی میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 5 لاکھ روپے

مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ایس پی ملیر ملک سنگھار کے مطابق جعلی کرنسی کی سپلائی میں ملوث ملزمان میں غلام فرید، عمران شامل ہیں اور گرفتار ملزمان جعلی کرنسی شہر کی مختلف مارکیٹوں میں سپلائی کرنا چاہتے تھے تاہم پولیس نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان 1000 روپے کا جعلی نوٹ 250 میں اور 5000 کا ایک نوٹ 2000 ہزار میں فروخت کرنا چاہتے تھے، گرفتار ملزمان جعلی کرنسی پشاور سے کراچی لائے تھے ایس پی ملیر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے باضابطہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی سائوتھ جاوید اکبر ریاض نے کہاہے کہ کلفٹن تین تلوار پر سنار کی دکان میں چوری کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں اندر جانے کا ایک ہی دروازہ ہے، مارکیٹ کے دروازے پر تالے اور چار چوکیدار ہوتے ہیں۔جاوید اکبر ریاض نے کہاکہ مدعی کے مطابق تجوری نہیں صرف شو کیس میں سارا سونا رکھا تھا۔ڈی آئی جی سائوتھ نے بتایا کہ پولیس کو واردات کے کئی گھنٹے کے بعد رپورٹ کی گئی۔انھوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں سنار کی دکان سے مبینہ طور پر کئی سونا چوری کرلیا گیا، جس کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…