بلاول نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں ن لیگ کا شدید ردعمل

12  اپریل‬‮  2021

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی،پیپلز پارٹی مخلص ہے تو باپ کے سینیٹر کو ساتھ ملاکر چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد موو کریں،پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی،سلیکٹڈ ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے

راناثنا اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ اور استعفوں کامعاملہ تمام پی ڈی ایم جماعتوں کی مشاورت سے ہوا ،پیپلزپارٹی کیساتھ صرف سینٹ کے لیڈر آف اپوزیشن کے انتخاب پرمعاملہ خراب ہوا،پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم کی طرف سے بھیجا گیا نوٹس نہیں پھاڑنا چاہیئے تھا،میرے خیال سے بلاول بھٹو کا یہ بچگانہ عمل ہے،پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے الگ کرنا ہے یانہیں اسکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،پیپلزپارٹی اور اے این پی نے خود کو پی ڈی ایم سے الگ کرلیاہے،یہ بات غلط ہے کہ (ن)لیگ پی ڈی ایم کو ٹیک اوورکرنا چاہتی ہے ، پی ڈی ایم میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے، پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی۔پیپلز پارٹی مخلص ہے تو باپ کے سینیٹر کو ساتھ ملاکر چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد موو کریںرانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سلیکٹڈ ٹولے کی پالیسی انتقام کے سوا کچھ نہیں، انھوں نے اب اپنوں سے بھی انتقام لینا شروع کردیا ہے، سلیکٹڈ ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کو نیب نیازی

گٹھ جوڑ انتقام کا نشانہ بنارہا ہے،نیب اورحکومت کا مقصد صرف مریم نواز کی گرفتاری ہے ،مریم نواز پر اراضی کیس بد نیتی پر مبنی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈسکہ میں عوام نے حکومتی بیانئے کو مسترد کردیا ،عوام نے اپنے ووٹ سے بتا دیا وہ مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ ہے،خوشاب کے ضمنی الیکشن میں بھی عوام ہمارابھرپور ساتھ دے گی،میں امید کرتاہوں ڈسکہ کی طرح خوشاب میں بھی پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کا ساتھ دیگی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…