مریم نواز نے جلسہ میں عمران خان کی ویڈیوز چلوا دیں

13  دسمبر‬‮  2020

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم کے جلسے میں اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کو عوام سے کئے گئے وعدے یاد کروانے کے ساتھ ساتھ ،نوازشریف کی تعریفوں اور یوٹرن والی ویڈیوز بھی چلو ا دیں ۔ پاکستان ڈیموکریٹک کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسہ کے دوران سردی کی شدت کم کرنے کیلئے اسٹیج پر موجود مختلف جماعتوں

کے قائدین کی خشک میوہ جات سے تواضع کی گئی ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ لاہور نے فیصلہ دیدیا ہے تم کو جانا ہوگا ، جب عوام کے ووٹ سے حکومتیں آئیں گی ،وزرائے اعظم آئیں گے تو ان کو آپ کا خیال ہوگا،جب جعلی اور ووٹ چور حکومت آئے گی تواس کو صرف اپنی نوکری کی فکر ہو گی اس کو آپ کی فکر نہیں ہو گی ، عمران خان کو فکر ہے کہ کسی نہ کسی طرح میری نوکری بچ جائے ،جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے پاکستان کی ترقی قرنطینہ میں ہے ،تین سال تک این آر او نہ دینے کا اعلان کرنے والے آج خود این آر او مانگ رہا ہے لیکن پی ڈی ایم او رنواز شریف تابعدار کو این آر او نہیں دیں گے ،آج صرف آٹا سکینڈل، چینی سکینڈل، ایل این جی سکینڈل او رسکینڈل ہی سکینڈل ہیں او ریہی اس حکومت کی کارکردگی ہے ،سکینڈلز کے ڈھیر لگ گئے ہیں،ا نشا اللہ عوام تم سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ، میچ فکس کر کے نواز شریف کو نکال دیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مینا رپاکستان پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ زندہ دلان لاہور اللہ دی قسم اج تسی مینوں خوش کر دیتا اے ، کون فرعون کے لہجے میں کہتا تھاکہ مسلم لیگ (ن) کو کہو مینار پاکستان کو بھر کر دکھائے ، آج میں اللہ کا شکر ادا کر کے کہتی ہوں جس نے دیکھنا ہے آکر دیکھے ، نہ صرف مینا رپاکستان بلکہ اس کے اطراف کی سڑکیں اور آزاد فلائی اوور بھر چکا ہے اور ہزاروں لوگ جوپنڈال کے اندر نہیں آ سکے وہ پنڈال سے باہر کھڑے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…