اپوزیشن کا اسمبلیوں سے استعفے،جمہوری عمل ختم کرنے کا فیصلہ، تہلکہ خیز انکشاف

7  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں اسمبلیوں سے استعفیٰ کا فیصلہ تمام جماعتیں تسلیم کریں گی، اتنی بڑی اپوزیشن کے مستعفی ہونے سے جمہوری عمل ختم ہو جائے گا، شہباز شریف سے کہوں گا کہ خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت کی بات کرتے رہا کریں، حکومت ناکام ہو چکی، عوام کو دوبارہ اظہاررائے کا موقع دیا جائے۔  نجی

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی ہے۔ نواز شریف جب بیرون ملک گئے تو ان کی حالت کیا تھی سب جانتے ہیں۔ ان کا علاج ابھی پورا نہیں ہوا۔ نواز شریف کو اپنا علاج کروا کر ہی وطن واپس آنا چاہیے۔ سب سے ضروری صحت ہے جبکہ علاج کروانا ان کا حق ہے۔ نواز شریف اپنا علاج کروا کر ہی واپس آئیں گے۔ میڈیکل رپورٹ میں واپسی کی تاریخ نہیں لکھی نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے بیانیے پر مریم نواز اور شہباز شریف سمیت سب متفق ہیں۔ جس ملک میں انتحابات شفاف نہ ہوں وہاں جمہوریت نہیں چلتی۔ شہباز شریف سے درخواست کرتاہوں کہ خلائی مخلوق کی بات کیا کریں۔ یہ بھی بات کروں گا کہ محکمہ صحت اور زراعت کی بھی بات کیا کریں۔ جب حکومت ناکام ہو جائے تو انتخابات ہی نیا راستہ ہوتا ہے۔ امید ہے اے پی سی میں جو فیصلہ ہو گا تمام جماعتیں تسلیم کریں گی۔ سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کے لئے ہوتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو حق ہے کہ اپنے تحفظات کا اظہار کریں۔ ان کا دھرنا صرف ان کی اپنی جماعت کی حد تک تھا۔ حکومت ناکام ہو چکی ہے عوام کو دوبارہ اظہار رائے کا موقع دیا جائے۔ اپوزیشن کی اے پی سی میں اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ ہواتو ہم تیار ہیں۔ اگر اتنی بڑی اپوزیشن استعفی دیدے تو جمہوری عمل ختم ہوجائے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…