لاہور والو بارشیں ابھی ختم نہیں ہونیوالی کیونکہ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگی مطلع کردیا

5  ستمبر‬‮  2020

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم ابر آلود رہنے اور کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا گزشتہ روز کی بارش اور ٹھنڈی ہوائیںچلنے سے

موسم میں خوشگواری برقرار رہی۔ جس کے نیتجے میں ہفتے کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر اتھارٹی نے مون سون کی حالیہ بارشوں کے باعث پہنچنے والے جانی نقصانات کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق مون سون کی حالیہ بارشوں کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 102 اموات ہوئی اور280 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمی افراد میں سے 111 افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ 167 افراد کے شدید زخمی ہونے پر انہیں طبی امداد کے لئے مختلف ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 15 افراد کی موت لاہور میں واقع ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث پنجاب بھر میں چھتیں گرنے دیواریں گرنے اور بجلی کے کرنٹ لگنے کے 122 واقعات رونما ہوئے جبکہ انسانی زندگیوں کو سب سے زیادہ نقصان پنجاب کے 3 اضلاع لاہور، چکوال اور لودھراں میں ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…