امریکی صدر کا بھارت میں پاکستان کے حق میں بیان شاہ محمود قریشی نے مودی کو آئینہ دکھا دیا

25  فروری‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ  بھارت میں پاکستان کے بارے ٹرمپ کا بیان غیرمعمولی تھا۔  امریکی صدر کا  بھارت میں پاکستان کے حق میں بیان غیرمعمولی اور خوش آئند ہے، بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی سے متعلق پراپیگنڈا کرتا تھا،

لیکن امریکی صدر نے واضح کردیا پاکستان خود دہشت گردوں کے خلاف لڑرہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے خود دیکھ لیا اس وقت دہلی کی صورتحال کیا ہے، ٹرمپ کو کشمیر پرتشویش ہے، امید ہے وہ بھارتی قیادت سے اس پر بات کریں گے، خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات کوسراہا جا رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں امن مسئلہ کشمیرکے حل سے ہوگا، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے لاک ڈاؤن کو206 روزہوگئے، ایسی صورت میں بات آگے نہیں بڑھ سکتی، کشمیر کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا،  بھارتی حکومت نے مسئلہ کشمیرکومزید الجھا دیا ہے، بھارت کو اپنے رویے اور پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہو گی جب کہ بھارت خطے میں امن کے لیے ہاتھ بڑھائے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…