مقبوضہ کشمیر کی آتش خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے،اقوام عالم خواب غفلت سے کب بیدار ہوں گی؟وزیراعلیٰ عثمان بزداراقوام عالم سے بڑا سوال

5  ستمبر‬‮  2019

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پشاورگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااوران سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعلیٰ اورگورنر نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا ئے مغفرت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔ اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے- بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورپشاور میں گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عمومی صورتحال اورصوبوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیااور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اورجاری کرفیو کی وجہ سے کشمیریوں پر درپیش مسائل پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدلنے کے غیر آئینی و غیر قانونی بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی گئی اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آتش خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے،اقوام عالم خواب غفلت سے کب بیدار ہوں گی-انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کو کشمیریو ں سے یکجہتی کے اظہار کے طو رپربھی منایا جائے گا-مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم ایک ہی پیج پر ہے یعنی”انڈیا واپس جاؤ“-انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے پنجاب اور خیبر پختونخوا ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہورہے ہیں –

عوام کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ نصب العین ہے-گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دبانے میں ناکام ہے۔دنیا بھر میں مودی سرکار کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیریوں کی حمایت کیلئے متحد اور یک زبان ہے۔عمران خان ہر فور م پر کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موثر سفارتکاری کے نتیجے میں دوست ممالک کشمیریوں کی حمایت پر آمادہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…