حج آپریشن کے دوران ہوٹل اورٹرانسپورٹ کی مد میں کتنی رقم کی بچت کی گئی؟حیرت انگیز انکشاف

30  جولائی  2019

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیرمذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی پیرنورالحق قادری نے کہا ہے کہ رواں برس حج آپریشن کے دوران ہوٹل اورٹرانسپورٹ کی مد میں 5 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے جوحاجیوں کو واپس کئے جا رہے ہیں،حج اخراجات میں اضافہ ہونے کی وجہ سے خدشہ تھا کہ درخواستیں کم آئیں گی لیکن امسال بینکوں کو ریکارڈ تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں، روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت آئندہ برس

اس سہولت کو لاہور، کراچی،پشاور اور دیگر ائیر پورٹس تک بڑھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی کیمپ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی اور معاشی مشکلات کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ ہوا لیکن مسلمانوں کا حرمین، شریفین سے ایک وابستگی اور تعلق ہے اور لوگ حج پر جانے کے لئے ادھر اُدھر سے پیسے بچا کر جمع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ دنیا بھر کے مقابلے میں پاکستان سے حج او رعمرہ پر جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔پاکستان سے امسال 2 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے، انڈونیشیاء کی تعداد ہم سے چار پانچ ہزار زیادہ ہے لیکن سعودی عرب،گلف اور دیگر ممالک میں مقیم اوور سیز پاکستانیوں کی تعداد کو شامل کیا جائے تو یہ کہیں زیادہ ہوجاتی ہے۔رمضان کے اختتام تک17 لاکھ پاکستانیوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے جو دنیا بھر کے مسلمان ممالک سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے انتظامات کئے ہیں اورماضی کی نسبت حج انتظامات میں بہتری آئی ہے، ہمارے لئے سب کچھ ہمارے حاجی ہیں،حاجی کا معاملہ بینک، ائیر لائن یا کسی اور ادارے سے ہو، وزارت مذہبی امور حاجی کا ساتھ دے گی، اگر حج کی سہولیات کے حوالے سے کسی نے کوتاہی برتی تو حج کے ختم ہونے کا انتظار نہیں کیا جائے گا بلکہ اسے اسی وقت واپس بلا لیا جائے گا۔وفاقی وزیرنے کہا کہ اب تک ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد حجاج حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ اس سال 27 ہزار سے زائد حاجی اسلام آباد ائیر پورٹ سے روڈ ٹو مکہ سہولت کا فائدہ لیں گے، جبکہ آئندہ برس اس سہولت کو لاہور، کراچی،پشاور اور دیگر ائیر پورٹس تک بڑھایا جائے گا،پہلی مرتبہ کوئٹہ سے براہ راست حج پروازیں شروع کی

گئیں، 95 فیصد سرکاری اسکیم کے حاجیوں کو حرم کے قریب ترین بہترین ہوٹلوں میں ٹھہرا رہے ہیں، حاجیوں کو ٹرانسپورٹ کے لئے 2018اور2019ماڈل کے علاوہ دیگر گاڑیوں پر پابندی ہو گی، ای ویزہ کی سہولت بھی دی گئی ہے اور سعودی عرب نے یہ سہولت صرف چار ممالک کو دے رکھی تھی۔ ہوٹل اورٹرانسپورٹ کی مد میں 5 ارب روپے کی بچت کی گئی، بچت کے پیسے حاجیوں کو واپس کئے جا رہے ہیں۔

پیرنورالحق قادری نے کہا کہ حج آپریشن میں مشکلات بھی آتی ہیں لیکن اسے منفی انداز میں نہیں دکھانا چاہیے، حج ایک عبادت اور فریضہ ہے، حج ڈسپنسری سے چیک اپ کرانے پر یہ خبر چلا دی گئی کہ 24 ہزار حاجی بیمار ہوگئے جو منفی پراپیگنڈہ ہے۔ اگر کسی کو عمران خان پر غصہ یا پی ٹی آئی سے سیاسی چپلقش ہے تو اس کا یہ طریقہ نہیں،حکومت کی ناکامیوں پر خبریں اس کے علاوہ بھی مل سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…