احتجاج کے حق میں نہیں،معاملات غیر متنازع سپریم جوڈیشل کونسل میں ہیں،جسٹس وجیہہ کا جسٹس فائز عیسیٰ اورکے کے آغا کی حمایت سے انکار،بڑا دعویٰ کردیا

2  جولائی  2019

کراچی(این این آئی)جسٹس(ر)وجیہہ الدین نے جسٹس فائز عیسی اور کے کے آغا کی حمایت سے انکار کر دیا۔ میڈیا سے بات چیت میں عام لوگ اتحاد کے چیئرمین جسٹس(ر)وجیہہ الدین نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور کے کے آغا کیخلاف دائر ریفرنسز کے سلسلہ میں وہ اور ان کی پارٹی احتجاج کے حق میں نہیں ہیں۔یہ معاملات ایک غیر متنازعہ سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے زیر سماعت ہیں، جیسا 2007 میں افتخار چوہدری کے سلسلے میں نہیں تھا، انہیں تو پرویز مشرف نے معطل کر کے تذلیل بھی کی تھی۔جسٹس (ر)وجیہہ سے دریافت کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ

کے شوکت عزیز صدیقی تو جوڈیشل کونسل کے فیصلے سے مطمئن نہیں تھے۔ اس کے جواب میں جسٹس(ر)وجیہہ نے کہا کہ وہاں تو صرف اتنا فیصلہ ہوا کہ صدیقی صاحب نے اسلام آباد بارسے خطاب میں جو کچھ کہا وہ بدعملی کے زمرہ میں آتا ہے یا نہیں اور کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ وہ تقریر ایک جج کو کرنی چاہئے تھی۔ جسٹس(ر)وجیہہ نے کہا کہ ملک موجودہ حالات میں احتجاج کی روش برداشت نہیں کرسکتا۔ بے شک وکلا قراردادیں منظور کرائیں، عدالت پر جائز تنقید کریں، مگر معاملات کو بدامنی کی طرف نہ لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جائز تنقید ہم سب کا حق ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…