نئے پاکستان کی حکومت شدید مشکلات کا شکار،رواں مالی سال کے دوران اقتصادی ترقی سمیت کوئی معاشی ہدف حاصل نہیں ہو سکا، خطرے کی گھنٹی بج گئی،افسوسناک انکشافات

8  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال کا اقتصادی سروے پیر کو جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اقتصادی سروے مالی سال 2018_19 کے اہم نکات منظر عام پر آگئے ہیں، اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اقتصادی ترقی سمیت کوئی معاشی ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔ اقتصادی سروے کے مطابق اقتصادی ترقی 6.2فیصد کے برعکس 3.3 فیصد رہی۔ اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی پیداوار 3.8 فیصد ہدف کے برعکس 0.8فیصد تک محدود رہی۔

اقتصادی سروے کے مطابق اہم فصلوں کی پیداوار 3فیصد ہدف کے برعکس منفی 6.5 فیصد رہی۔ خدوخال کے مطابق متفرق فصلوں کی پیداوار ساڑھے تین فیصد ہدف کے برعکس 1.9 فیصد رہی۔ کپاس کی پیداوار 8.9 فیصد کے مقررہ ہدف کے برعکس  منفی 12.9 فیصد رہی۔ اقتصادی سروے کے مطابق لائیو سٹاک کی پیداوار 3.8فیصد مقررہ ہدف کے برعکس 4 فیصد رہی۔ اقتصادی سروے کے مطابق جنگلات کی پیداوار ساڑھے آٹھ فیصد ہدف کے برعکس ساڑھے چھ فیصد رہی۔ اقتصادی سروے کے مطابق ماہی گیری کے شعبے کی پیداوار 1.8 فیصد ہدف کے برعکس 0.8 فیصد رہی۔ اقتصادی سروے  کے مطابق صنعتی ترقی 7.6 فیصد مقررہ ہدف کے برعکس 1.4 فیصد تک محدود رہی۔ اقتصادی سروے کے مطابق معدنیات کی پیداوار 3.6 فیصد کے مقررہ ہدف کے برعکس منفی 1.9فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق مینوفیکچرنگ کی پیداوار 7.8فیصد ہدف کے برعکس منفی0.3فیصد رہی۔ اقتصادی سروے  کے مطابق تعمیراتی شعبے کی ترقی 10 فیصد ہدف کے برعکس منفی 7.6 فیصد رہی،رواں مالی سال کے دوران سروس سیکٹر کی ترقی 6.5 فیصد ہدف کے برعکس 4.7 فیصد ہی رہی۔ اقتصادی سروے کے مطابق ہول سیل و ریٹیل ٹریڈ 7.8 فیصد ہدف کے برعکس 3.1 فیصد بڑھ سکی۔ رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ، سٹوریج اور کمیونی کیشن میں 4.9 فیصد مقررہ ہدف کے برعکس 3.3 فیصد ترقی ہوئی۔ اقتصادی سروے کے مطابق فنانس اینڈ انشورنس 7.5 فیصد مقررہ ہدف کے برعکس 5.1 فیصد ترقی ہو سکی۔ رپورٹ کے مطابق ہاؤسنگ سروس میں ترقی چار فیصد کے مقررہ ہدف کے برابر رہی۔ اقتصادی سروے کے مطابق جنرل گورنمنٹ سروس 7.2 فیصد مقررہ ہدف کے برعکس  7.9 کے حساب سے اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…