شہباز شریف کو پی اے سی کی سربراہی سے ہٹانے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکی اپنی ہی پارٹی سے ٹھن گئی،استعفیٰ دینے کا عندیہ، دھماکہ خیز اعلان

12  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) شہباز شریف کو پبلک اکانٹس کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ڈٹ گئے۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ میں کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔ انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے زبانی حملوں کا جواب بھی دیا اور ساتھ ہی انہوں نے چئیرمین پبلک اکانٹس کمیٹی شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کی صورت میں استعفی دینے کا عندیہ بھی دے دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان بھی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ اسد قیصر جن وعدوں پر اسپیکر قومی اسمبلی بنے تھے وہ پورے نہیں کر رہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا دعوی کیا تھا۔اسد قیصر ایوان کا ماحول حکومت کے حق میں بہتر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں کر سکے اور اب انہوں نے شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی صورت میں استعفی دینے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔اس ضمن میں جلد ہی وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اہم ملاقات متوقع ہے۔ دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے شہباز شریف کے خلاف حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ شہباز شریف کو پبلک اکانٹس کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں جس میں حکومت کے اتحادیوں کی منظوری کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔تاہم بی این پی مینگل نے اس معاملے میں حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ بی این پی مینگل ذرائع کے مطابق پارٹی کسی غیر جمہوری اقدام میں حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین شہبازشریف کوعہدے سے ہٹانے کے معاملے میں اخترمینگل کاووٹ فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔ اور اب اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے کے عندیے نے وزیراعظم عمران خان کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…