نواز شریف کی صحت بارے تشویش ہے،بیرون ملک علاج کیلئے بھیجا جائے جہاں ڈاکٹرز ۔۔۔! ن لیگ نے بڑا مطالبہ کردیا

5  فروری‬‮  2019

لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے سروسز ہسپتال میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ کی زیر نگرانی تمام ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے جس کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو موصول ہو گئی ، میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بلڈ پریشر، شوگر، گردوں اور خون کی شریانوں کا بھی مسئلہ ہے،عارضہ قلب کیلئے سپیشلائزڈ طبی معائنہ ہونا چاہیے، انکا علاج پاکستان میں ہی ممکن ہے،پی آئی سی شفٹ کرنے کا حتمی

فیصلہ محکمہ داخلہ کریگا،مریم نواز ، رانا تنویر حسین ، پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے ہسپتال میں نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی۔تفصیلات کے مطابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت سے متعلق گزشتہ روز بھی ٹیسٹوں کی رپورٹس پر مشاورت کی اور اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوا دی ۔ سابق وزیر اعظم کے زیر علاج ہونے کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات بر قرار ہیں۔ میڈیکل بورڈکے سربراہ و پرنسپل سروسز ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس تین ٹرمز آف ریفرنس تھے، پہلے دن ہم نے نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، تمام ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز میڈیکل بورڈ میں شامل تھے،ہم نے نواز شریف کے طبی معائنے کے علاوہ انکے خون، ہارمون، دل، سٹی سکین کیے ،ہم نے نواز شریف کے گردے کے ٹیسٹ کیے،ٹانگوں، آنکھوں، دماغ کے خون کے شریانوں کے ٹیسٹ کیے،ہم نے آج فائنل طبی تفصیلی معائنہ کیا ہے ،محکمہ داخلہ کو تمام سفارشات بھجوا دی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب کسی مریض کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے

ہم آئینی طور پر ٹیسٹ کی رپورٹ کسی کو نہیں بتا سکتے سب سے پہلے مریض اور اس کے بعد لواحقین کو رپورٹ بارے بتایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو بلڈ پریشر، شوگر، گردوں کا مسئلہ، خون کی شریانوں کا مسئلہ ہے اور انکی دوائیوں میں بھی معمولی ردوبدل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارش کی ہے کہ انکا عارضہ قلب کے لئے سپیشلائزڈ طبی معائنہ کیا جائے، انہیں پی آئی سی شفٹ کرنے کا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ

نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے۔محکمہ داخلہ کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کو میڈیکل کیئر کی ضرورت ہے ، انہیں واپس جیل منتقل کرنے بارے فیصلہ آج (جمعرات کو ) کیا جائے گا ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز گزشتہ روز بھی اپنے والد کی تیمار داری کیلئے سروسز ہسپتال پہنچیں ۔مریم نواز دوپہر کا کھانا بھی ساتھ لیکر آئیں ۔صحافی کے سوال کے جواب میں

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب خود چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے ۔مریم نواز نے صحافی کے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ اللہ تعالی میاں صاحب کو صحت دے۔علاوہ ازیں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں رانا تنویر حسین ، پرویز ملک ، خواجہ عمران نذیر ، لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید ، رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک سمیت دیگر نے بھی سروسز ہسپتال میں نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی ۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کا لندن میں بائی پاس ہو چکا ہے ، وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ،اگر دل کا مرض ہے تو نواز شریف کو یہاں کیوں لائے اس پر انکے خاندان کے لوگوں اور ہمیں تشویش ہے،نواز شریف ایک سے زائد امراض میں مبتلا ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ میاں صاحب کا بیرون ملک علاج ہو کیونکہ وہاں ڈاکٹرز انکی ہسٹری جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ڈیل کی بات کی جارہی ہے، ڈی کی باتیں کرنے والوں کو چیلنج کیا ہے کہ بتائیں کس سے ڈیل ہورہی ہے ،

اگر عدلیہ سے ریلیف مل رہا ہے تو اسے ڈیل سے تشبیہ دینا مناسب نہیں ۔ حکومت کے وزراء کے بیانات اخلاق سے گرے ہوئے ہیں،میاں صاحب پہلے ہی تکلیف میں، حکومتی وزرا مزید تکلیف دے رہے ہیں،میاں صاحب کی رپورٹس تسلی بخش ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ انکو کوئی تکلیف نہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا مورال بلند ہے ، نواز شریف کو تشویش ہے کہ ملک روز بروز نیچے جا رہا ہے ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کی تبدیلی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،دوسرے ممالک سے قرضے لینے کے باوجود ملکی معیشت مستحکم نہیں ہورہی اور معاشی ریٹنگ منفی جا رہی ہے،آج ملک کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ نئی بوتل میں پرانی شراب کے مترادف ہے ، ہمارے دور میں صحت کارڈ کا اجرا ہوا ۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے سروسز ہسپتال میں کیمپ جاری ہے جہاں کارکن وقفے وقفے سے نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…