شہباز شریف، فواد حسن فواد اور احمد چیمہ حاضر ہوں! آشیانہ ہاؤسنگ سیکنڈل میں کس کس کا بلاوا آگیا؟

24  دسمبر‬‮  2018

لاہور ( این این آئی)احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کے ضمنی ریفرنس میں نامزد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، فواد حسن فواد اور احمد چیمہ سمیت تمام ملزمان کو 3جنوری کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کو 3جنوری کو طلب کیا ہے ۔نیب حکام نے آشیانہ اقبال کیس میں ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا ہے جو 3والیم اور 1ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف، فواد حسن فواد ،احد خان چیمہ ،ندیم ضیا، کامران کیانی، شاہد شفیق، بلال قداوائی ،منیر ضیا، خالد حسین، علی ساجد، چوہدری شفیق، امتیاز حیدر اور چوہدری شاہد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ضمنی ریفرنس کے مطابق آشیانہ اقبال کی انکوائری 10جنوری کو شروع کی گئی،4مئی کو کیس میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا، شہباز شریف نے افسران سے ملکر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت خزانے کو نقصان پہنچایا۔شہباز شریف نے 2014ء میں غیر قانونی احکامات جاری کیے،مارچ 2014 میں شہباز شریف نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا دورہ کیا اور غیر قانونی حکم دیتے ہوئے پی ایل ڈی سی کا بڈنگ پراسس روکنے کا حکم دیا۔پی ایل ڈی سی دسمبر 2013ء میں آشیانہ اقبال پراجیکٹ کو چلا رہی تھی، شہباز شریف نے سائٹ وزٹ کرکے پراجیکٹ منتقل کرنیکا فیصلہ کیا۔شہباز شریف نے خود فیصلہ کیا کہ پراجیکٹ پبلک پارٹنرشپ ماڈل میں منتقل کردیا جائے۔یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف سے قبل فواد حسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ، بلال قدوائی، امتیاز حیدر، شاہد شفیق، اسرار سعید اور عارف بٹ کو نیب نے اسی کیس میں گرفتار کیا تھا جبکہ دو ملزمان اسرار سعید اور عارف بٹ ضمانت پر رہا ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…