’’ریاست مدینہ میں سود نہیں ہو گا‘‘ الحمد اللہ!!پی ٹی آئی کی حکومت نے ایسا اعلان کر دیا جو آج تک تمام مذہبی جماعتیں مل کر بھی کسی حکومت سے نہ کروا سکیں

27  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست مدینہ میں سود نہیں ہو گا ، حکومت بلاسود بینکاری کو فروغ دیگی جس کے بعد سود کے خاتمے کی طرف بڑھیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے

خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے سودی نظام کے بتدریج خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں سود نہیں ہوگا اور ہم پہلے بلاسود بینکاری کو فروغ دیں گے جس کے بعد سود کے خاتمے کی طرف بڑھیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں بلاسود بینکاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔نورالحق قادری نے کہا کہ وزیراعظم اورحکومت کی خواہش ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل سےبھرپورفائدہ اٹھایا جائے، اس ادارے کو ماضی کی طرح غیرفعال ہونے سے بچائیں گے اور حکومت اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اہم آئینی ادارہ ہے، وزیراعظم عمران خان کونسل کے چیئرمین اور ممبران سے ملاقات کریں گے، ہماری حکومت کونسل سے رہنمائی چاہے گی اور قابل عمل سفارشات پر فوری عمل کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات چاہئیں۔ اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ نجی سود کے خاتمے کے لیے قانون سازی کا مرحلہ مکمل ہو گیا اور اب قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف سزا بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے مشاورتی ادارے کے طور پر فعال ہونے سے ملک میں مذہبی منافرت اور افرا تفری دور ہوگی۔انہوں نےکہا کہ کونسل اجلاس میں وزراء کی شرکت حکومت کی سنجیدگی کا مظہر ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…