نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ: حکومت نے بڑے شہر میں 650 کنال زمین لے لی،پائلٹ پراجیکٹ کیلئے کس جگہ پر گھر بنائے جائیں گے؟پراجیکٹ کتنے کم عرصے میں مکمل ہوگا،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

12  اکتوبر‬‮  2018

فیصل آباد (این این آئی) حکومت پنجاب نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کیلئے 650 کینال زمین حاصل کرلی۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کیلئے فیصل آباد میں مکوانہ روڈ پر گھر بنائے جائیں گے جس کے لیے زمین بھی لے لی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ پراجیکٹ کیلئے وفاقی ٹاسک فورس اور حکومت پنجاب مسلسل مانیٹرنگ کریگی ٗ تمام محکموں کے این او سی کیلئے ون ونڈو آپریشن ہوگا۔صوبائی حکومت نے فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ دو سال میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام محکموں کو منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے فوری اقدامات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے منشور کے تحت 10 اکتوبر کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔ابتدائی طور پر پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز 7 اضلاع میں ہوگا، جن میں فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔حکومتی اسکیم کے تحت گھر کے حصول کے خواہشمند افراد نادرا کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ سکتے ہیں اور فارم 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں بمع 250 روپے رجسٹریشن فیس کے جمع کرائے جا سکتے ہیں حکومت پنجاب نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کیلئے 650 کینال زمین حاصل کرلی۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کیلئے فیصل آباد میں مکوانہ روڈ پر گھر بنائے جائیں گے جس کے لیے زمین بھی لے لی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ پراجیکٹ کیلئے وفاقی ٹاسک فورس اور حکومت پنجاب مسلسل مانیٹرنگ کریگی ٗ تمام محکموں کے این او سی کیلئے ون ونڈو آپریشن ہوگا

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…