عمران خان کا منتخب کردہ پنجاب کا اعلیٰ تعلیم یافتہ اور نوجوان وزیراعلیٰ کون ہے؟ بالاخر نام سامنے آ گیا

8  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے محمود خان کو نامزد کر دیا گیا ہے دوسری جانب پنجاب کے متوقع وزیراعلیٰ کا نام بھی سامنے آ گیا ہے، پنجاب کا وزیراعلیٰ چکوال سے منتخب ہونے والے راجہ یاسر ہمایوں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، پنجاب کے وزیراعلیٰ کا اعلان جمعرات کے روز کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے پرویز خٹک کے تجویز کردہ محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا ہے، محمود خان پی کے 9 سوات سے کامیاب ہوئے تھے۔ اس طرح محمود خان کے وزیراعلیٰ کے پی کے نامزد ہونے کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں اور گومگو کی صورتحال کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔ اس طرح عاطف خان اور پرویز خٹک وزیراعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلی کا نام بھی فائنل کر لیا ہے، عمران خان نے چکوال سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر منتخب ہونے والے راجہ یاسر ہمایوں کو پنجاب کا اگلا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔راجہ یاسر انتہائی اچھی شہرت کے حامل نوجوان اور اعلیٰ تعلیم یافتہ رہنما ہیں، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے اپنی عملی سیاست کا آغاز 2013ء کے عام انتخابات سے صرف تین ماہ قبل کیا اور قومی اسمبلی کے حلقے حلقہ این اے 64 سے 48 ہزار ووٹ لے کر سیاسی حلقوں کو حیران کر دیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلان کردیں گے۔  خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے محمود خان کو نامزد کر دیا گیا ہے دوسری جانب پنجاب کے متوقع وزیراعلیٰ کا نام بھی سامنے آ گیا ہے، پنجاب کا وزیراعلیٰ چکوال سے منتخب ہونے والے راجہ یاسر ہمایوں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…