سب کے سامنے ووٹ ڈالنے پر عمران خان کی جیت کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا مگر ضمنی الیکشن میں کلثوم نواز نے یہی کام کیا تو ان کا نوٹیفکیشن کیوں نہیں روکا گیا؟ کلثوم نواز کی سب کے سامنے شیر کے نشان پر مہر لگانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

8  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ووٹ ڈالتے وقت رازداری کا خیال نہ رکھنے اور کیمروں کے سامنے مہر لگانے پر عمران خان الیکشن کمیشن کے عتاب کا شکار مگر سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز پولنگ سٹیشن میں ماضی کے الیکشن میں ووٹ ڈالتے ہوئے کیا کام کرتی رہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عام الیکشن 2018کے دوران

عمران خان نے اسلام آباد کے ایک پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ پول کیا تھا ۔ عمران خان نے ووٹ ڈالتے وقت رازداری کا خیال نہ رکھنے اور سب کے سامنے ووٹ پر مہر لگا کر بیلٹ باکس میں ڈالا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ان سے جواب طلب کر رکھاہے۔ تاہم اب سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ لاہور کے ایک پولنگ بوتھ میں سر عام ووٹ پر کیمروں اور لوگوں کے سامنے رازداری کا خیال نہ رکھتے ہوئے مہر بھی لگا رہی ہیں جبکہ ان کے ووٹ ان کی ملازمہ بیلٹ باکس میں ڈال رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ‏کیمرے کے سامنے مہر لگانے پر لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی جیت کا نوٹیفکیشن روک لیامگر کلثوم نواز کا نوٹیفکیشن کیوں نہیں روک گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے دو حلقوں میں جیت کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا ہے کہ جب کہ تین حلقوں میں جیت کا نوٹیفکیشن مشروط کر دیا گیا ہے۔ اس طرح عمران خان کے پانچوں حلقوں میں جیت کا نوٹیفکیشن رک چکا ہے جس کے بعد عمران خان کے ممبر قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے اور اس کے بعد قائد ایوان کے انتخاب مین حصہ لینے کی راہ میں بڑی رکاوٹ کھڑی ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…