’’خان صاحب بچپن میں کہتے تھے کہ بڑے ہو کر اپنے والد کو قتل کرونگا‘‘ ریحام خان کی کتاب کا مسودہ لیک ہو گیا، جمائما اور عمران خان کے بیٹے بارے شرمناک انکشافات نے بھونچال برپا کر دیا، حمزہ علی عباسی نئی قسط سامنے لے آئے

4  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب ابھی لانچ نہیں کی گئی مگراس سے قبل ہی اس کتاب نے پاکستان میں بھونچال برپا کر دیا ہے۔ اخبارات اور ٹی وی چینلز پر اس حوالے سے خبریں اور پروگرامات کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے ہی ایک پروگرام میں ریحام خان کی کتاب کے مسودہ حاصل کرلینے کا دعویٰ کرنیوالے تحریک انصاف

کے حمزہ علی عباسی انکشافات کی نئی قسط سامنے لےآئے ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں خود کو فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو کے ساتھ تشبیہہ دی ہے اور یہ بات ان کی کتاب میں موجود ہے اور کچھ دنوں میں میں انشا اللہ اس کتاب کے صفحہ نمبرز کے ساتھ ایک بار پھر سامنے آئوں گا۔ پروگرام میں معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کوئی اتنی بڑی چیز نہیں ہے ، بلکہ دراصل ان کا رونا پٹنا ہے ،جس کے بعد وہ لیڈر بننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اور یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ معصومیت میں آ کر اور ماریں کھا کھا کر اس مقام پر پہنچی ہیں۔مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پورا میڈیا، پرنٹ میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا کی کوئی ایک کٹنگ لا کر دکھا دیں جس میں پاکستانی میڈیا نے ان کو فاطمہ جناح یا بے نظیر بھٹو سے تشبیہہ دی ہو، ریحام خان کا جھوٹ پکڑا گیا تو میں ان کے خلاف عدالت جاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی کتاب سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے۔حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں مبشر لقمان کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مبشر لقمان پی ٹی آئی لابی ہیں، اور وہ پیسے لے کر پی ٹی آئی کی حمایت کرتے ہیں، مبشر لقمان کے ساتھ ساتھ پی جے میر کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ریحام خان کی کتاب میں پی ٹی آئی

کے دھرنے کو اسٹیبلشمنٹ کا منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ 75 فیصد کتاب ناقابل بیان ہے اور اسے کسی طور بیان نہیں کیا جا سکتا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ کتاب کا خلاصہ یہ ہے کہ عمران خان دنیا کے بد ترین اور ذلیل ترین آدمی اور ریحام خان صاحبہ دنیا کی

بہترین خاتون اور دنیا کی بہترین ماں ہیں.حمزہ عباسی کا کہنا تھا کہ کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں خان صاحب کے بیٹوں تک کو نہیں چھوڑا۔عمران خان کے بیٹے سلیمان کے بارے میں ریحام خان نے لکھا ہے کہ وہ خود اعتمادی سے محروم ، ذہنی مفلوج بچہ ہے۔ انہوں نے عمران خان کے بچوں کی والدہ جمائما کو بھی نہیں چھوڑااور ان سے متعلق لغو زبان استعمال کی۔ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ خان صاحب بچپن میں کہتے تھے کہ میں بڑا ہو کر اپنے والد کو قتل کر دوں گا۔ حمزہ علی عباسی کا کہنا تھاکہ ریحام خان کی کتاب کا متن مجھ تک پہنچنا ایک راز ہے تاہم ایک نامور پبلشر نے ریحام کی کتاب شائع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…