بھارتی سکھ یاتریوں کی واپسی،اسلام قبول کرنے والی خاتون پاکستان میں ہی ٹھہر گئی

21  اپریل‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) بیساکھی میلہ اورخالصہ جنم منانے پاکستان آئے بھارتی سکھ یاتری واپس لوٹ گئے تاہم اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنیوالی بھارتی خاتون کو واپس نہیں بھیجا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 1700کے قریب بھارتی سکھ یاتریوں کولاہورریلوے اسٹیشن سے اسپیشل ٹرین کے ذریعے بھارت روانہ کیا گیا، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر، ڈپٹی ڈائریکٹرشرائن عمران خان ، سردارتارا سنگھ اوربشن سنگھ سمیت دیگررہنماں نے بھارتی مہمانوں کوالوداع کیا۔

بھارتی سکھ یاتریوں کو خاص سروپے اورتحائف دے کررخصت کیا گیا۔سکھ یاتریوں کے جتھہ لیڈر سردار گورمیت سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان حکومت، ای ٹی پی بی اور عوام کا شکریہ اداکیا، ان کا کہنا تھا پاکستان ان کا دوسرا گھرہے، وہ جب بھی یہاں آتے ہیں ڈھیروں پیار اورخوشیاں لیکرواپس جاتے ہیں، بھارتی خاتون کے اسلام قبول کرنے اورپاکستانی نوجوان سے شادی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا یہ اس خاتون کرن بالا کا ذاتی معاملہ ہے، اب حکومت پاکستان نے اس کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کا کہنا ہے کرن بالا (آمنہ ) نے کیونکہ پاکستانی شہریت اور ویزا میں توسیع کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست دے رکھی ہے جب تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوتا اس خاتون کو یہاں رہنے کی اجازت دی جائے گی، انہوں نے توقع ظاہرکی کہ بھارت بھی پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کریگا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…