وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو ’’ڈمپ‘‘ کر دیا ان کی جگہ کس نے لے لی ہے اور اسحاق ڈار کب گرفتار ہو رہے ہیں؟

18  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آج کے بعد ہمدردی کی سیاست ختم ہو گئی ہے، کل سے وعدہ معاف گواہ، منی لانڈرنگ، حدیبیہ پیپرزمل کیس دوبارہ شروع ہو جائے گا،

چور اور لٹیرے دوبارہ واپس ملک میں نہیں آئیں گے، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اسحاق ڈار کی پوزیشن بھی بہت خراب ہو گئی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میری اہلیہ بیمار ہیں، اسحاق ڈار کا سیدھا سیدھا وارنٹ نکلے گا ، وہ جلد ہی گرفتار ہو جائیں گےاور انہیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈمپ کر دیا ہے۔ ڈار صاحب لندن سے واپس پاکستان آ رہے ہیں، ان کی جگہ مفتاح اسماعیل نے سنبھال لی ہے، مفتاح اسماعیل آگے یونائٹڈ نینشز جا رہے ہیں۔ قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے حدیبیہ پیپرمل کیس کا ٹرائل ہوگا،حدیبیہ پیپرمل کیس میں پورا خاندان ملوث ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس سے نیب کے لیے واپسی کی کوئی گنجائش نہیں،میں یہ کیس بھی لطیف کھوسہ کےتعاون سے لڑوں گا۔ انہو ں نے کہا کہ مدر آف دی کرائم حدیبیہ پیپر مل کیس فائنل راؤنڈ میں ہے،نیب کے پاس اب بھی دو دن ہیں کہ عدالت میں پیش ہوجائے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں طلال چودھری کی طرح بھنگڑا نہیں ڈال سکتا میں ناچاگروپ نہیں ہوں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…