پاکستان کا نام روشن کرنے اور ’گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘ میں نام درج کروانے والا نوجوان لاہور کی سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبور

28  اگست‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والا نوجوان تعلیم کے حصول کے لیے سراپا احتجاج ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی سڑکوں پر احتجاج کرنے والے فرحان ایوب نامی نوجوان نے 2 بار گنیز بک آف ورلڈ ریکاڑ میں اپنا نام درج کروایا، سن 2014 میں فرحان نے ایک منٹ میں 34 جبکہ 2017 میں 25 بار ’کپ اپس‘ لگا کر عالمی ریکارڈ بنایا۔باصلاحیت نوجوان نے کہا کہ پانچ سال قبل ایف ایس سی کی ڈگری حاصل کی تاہم معاشی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مزید تعلیم حاصل نہ کرسکا۔فرحان نے اپنی آواز حکمرانوں تک

پہنچانے کے لیے مسلسل 6 روز تک پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا تاہم کسی کے کان پر کوئی جوں تک نہ رینگی اور اب وہ اپنی آواز حکومت تک پہنچانے کے لیے لاہور کی سڑکوں پر احتجاج کررہا ہے۔نوجوان کا حکومت سے صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ باصلاحیت نوجوانوں کے تعلیمی اخراجات حکومت اپنے پاس سے ادا کرے اور ملک کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کو ہر قسم کا حکومتی تعاون فراہم کیا جائے۔فرحان کا کہنا ہے کہ اگر اُسے حکومتی سطح پر کوئی مدد مل جائے تو وہ مزید 10 ریکارڈز بنا کر پاکستان کا نام روشن کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…