لاہور میں 49 ارب روپے کی لاگت سے بڑا کام کرنے کی تیاریاں مکمل

27  فروری‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) لاہور میں 49 ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے لاہورپیکج کی ترجیحات طے کرلی گئیں‘ وزیراعلی کی ہدایت پرایل ڈی اے نے آئندہ ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات طے کیں ۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈشاہدرہ موڑایکسپریس وے منصوبہ ۔ جیل روڈ تا گلبرگ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے اور موہلنوال تاشرقپور منصوبہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔

لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے شہر کی ملٹی پل انٹریز کے لئے49 ارب سے زائد مالیت کے لاہور پیکج کی ترجیحات طے کرلیں ہیں ۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے لاہور کے آئندہ ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات طے کیں ہیں۔ منصوبے ایل ڈی اے خود پایہ تکمیل تک پہنچائے گا ۔ پہلے نمبر ترجیح جی ٹی روڈ شاہدرہ موڑ ایکسپریس وے منصوبہ کو دی گئی جبکہ دوسرے نمبر پر جیل روڈ تا گلبرگ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ رکھا گیا ہے ایل ڈی اے نے تیسرے نمبر پر موہلنوال تا شرق پور منصوبہ جبکہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر سدرن بائی پاس سے رائیونڈ کی جانب سٹرکچر روڈ کو ترجیح پر رکھا ہے ۔ پانچوں منصوبوں پر مجموعی طور پر انچاس ارب روپے تخمینہ لاگت آے گی ۔ ایل ڈی اے نے تیسرے نمبر پر موہلنوال تا شرق پور منصوبہ جبکہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر سدرن بائی پاس سے رائیونڈ کی جانب سٹرکچر روڈ کو ترجیح پر رکھا ہے ۔ پانچوں منصوبوں پر مجموعی طور پر انچاس ارب روپے تخمینہ لاگت آے گی ۔ منصوبے پی پی پی اور گورنمنٹ ، ایل ڈی اے کی مشترکہ فنڈنگ سے مکمل ہوں گے ۔ ایل ڈی اے نے سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعلی نے منصوبوں کی ترجیحات پر چیف سیکرٹری کے سربراہی میں کمیٹی بھی بنارکھی تھی ۔ اعلی سطح کمیٹی نے ایل ڈی اے کی ترجیحات کو تائید کی ہے ۔ ایل ڈی اے حکام وزیراعلی پنجاب کو منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…