مجھے اس بات کا علم تھا کہ میر اشوہر دہشتگردوں کا ساتھی ہے ۔۔۔۔لاہور دھماکے کے سہولت کا ر کی بیوی کے تہلکہ خیز انکشافات

20  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)لاہوردھماکے کے سہولت کارانوارلحق کی بیوی نے انکشاف کیاہے کہ شوہرکے انتہاپسندہونے کاعلم تھا،ہماری معاشرتی روایات شوہرکے بارے میں بیان دینے کی اجازت نہیں دیتیں اس لئے کچھ نہیں کہنا چاہتی۔دوران تفتیش سہولت کارانوار الحق کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں باجوڑ ایجنسی سے ملزم کے والد اور بھائیوں کو حراست میں لینے کے علاوہ باجوڑ میں اس کا گھر بھی تباہ کردیاگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے سہولت کار انوار الحق نے بیان میں کہا ہے کہ مجھے دھماکے میں کم نقصان ہونے کا بہت صدمہ ہے اندازہ ہوتا کہ دھماکے میں کم نقصان ہو گا تو خود کو بھی دھماکے سے اڑا لیتا۔دہشتگردوں کا سہولت کار انوارالحق لاہور کے علاقےبھگت پورہ کے ایک تین مرلہ گھر کے بالائی پورشن میں تین ماہ سے اپنی بیوی اور چار بچوں سمیت رہائش پذیر تھا ، قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے چھاپے کے دوران یہاں سے 2خودکش جیکٹس اور لاہور دھماکے کے خودکش حملہ آور کے کپڑوں سمیت دیگر اہم سامان بھی برآمد ہوا تھا۔قانون نافذ کرنے والے داروں کو دہشتگردوں کے سہولت کار انوار الحق کی شناخت گلی میں کھڑے اسی کے بیٹے نے کی تھی۔پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مالک مکان نے دہشتگردوں کےسہولت کارانوارالحق کو 3ماہ قبل مکان ماہانہ 10ہزار کرائے پردیاتھاجبکہ مکان کاکرایہ نامہ تھانے میں رجسٹرڈ نہیں کروایاتھا ۔پولیس نے مذکورہ مکان کے مالک کو گرفتارکرکے چیئرنگ کراس دھماکے کے مقدمے میں شامل تفتیش کرلیاہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…