ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے ،ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے یہ کام ہر صورت کرنا ہوگا، ڈاکٹر عبد القدیر نے انتباہ کردیا

1  جنوری‬‮  2017

لاہور( این این آئی )معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے اورترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بعض معاملات پرمتفقہ قومی پالیسی کی تشکیل نا گزیر ہے ،اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو انفرادی کی بجائے اجتماعی سوچ کو فروغ دینا ہوگا ، قدرت نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے اگر ہم نیک نیتی سے ان سے استفادہ کرنے کی ٹھان لیں تو پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے صرف ایک دہائی درکار ہے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ آج کل فلاحی سر گرمیاں کر رہا ہوں اور اس سے مطمئن ہوں ۔بد قسمتی سے ہمارے ہاں سیاست کے معنی اور مقصد کچھ اوربنا لیا گیا ہے ۔ اگر ہمیں دنیا کے ساتھ آخرت کا سامان کرنے کا سوچ لیں تو ہمارے اندر قربانی کا جذبہ پیدا ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے معاملات میں ہمیں کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ۔ داخلہ و خارجہ پالیسی اور ملک کی ترقی کیلئے ہمیں متفقہ طور پر قومی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور جو بھی حکومت آئے اس پر عملدرآمد میں تعطل نہیں آنا چاہیے ا س پر گامزن ہو کر ہی ہم پاکستان کو آگے لے جا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…