اگر آج الیکشن منعقد ہوں تو کون سی پارٹی جیت جائیگی؟ گیلپ سروے کے حیران کن نتائج

19  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گیلپ پاکستان کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ اگر موجودہ سیاسی نشیب و فراز کو دیکھتے ہوئے آج ہی الیکشن منعقد کرا دیئے جائیں تو کونسی پارٹی جیتنے کی پوزیشن میں ہو گی جس کے جواب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد22 فیصد

نے اس سوال پر کچھ علم نہ ہونے کا جواب دیا۔اس کے بعد جو سیاسی پارٹی سب سے زیادہ عوام کا اعتماد حاصل کر پائی ان میں پہلے نمبر پر تحریک انصاف ہے جسے 17 فیصد لوگ ووٹ دینا چاہیں گے۔ اس کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ہیں جنہیں 13 فیصد ووٹ دینا مناسب سمجھتے ہیں۔12 فیصد شہریوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ 4 فیصد لوگوں نے جے یو آئی (ف)جبکہ 3 فیصد لوگوں نے پاک سر زمین پارٹی کو ووٹ دینے کی چاہت کا اظہار کیا۔ ان کے علاوہ 13 فیصد ایسے لوگ تھے جو ان سیاسی پارٹیوں کے علاوہ دیگر کو ووٹ دینا چاہتے تھے۔اس سروے میں 535 افراد کے فیس ٹو فیس انٹرویو کیے گئے اور سروے 27 اکتوبر سے 27 نومبرکے درمیان کیا گیا۔سروے کے مطابق عام انتخابات ہونے کی صورت میں 64 فیصد شہریوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کا بھی کہا جبکہ 36 فیصد نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ اس کا مطلب ہے کہ الیکشن ہونے کی صورت میں 10 میں سے 6 افراد ووٹ دیں گے۔

کراچی شہر میں منعقد ہونے والے اس سروے میں لوگوں سے بلدیاتی انتخابات اور نمائندوں سے متعلق سوال کیا گیا جس پر عجیب بات سامنے آئی کہ آخری انتخابات میں 43 فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال ہی نہیں کیا تھا۔ جبکہ 23 فیصد لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا۔ اس کے بعد 9 فیصد لوگوں نے ایم کیوایم پاکستان کو ووٹ دیا تھا۔سروے میں شامل افراد سے موجودہ بلدیاتی حکومت کی کارکردگی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو 34 فیصد نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں جبکہ 66فیصد لوگ موجودہ بلدیاتی حکومت سے غیر مطمئن نظر آئے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…