بلاول بھٹو اور مریم نواز کا ہمیشہ ساتھ چلنے پر اتفاق ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

12  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا ہمیشہ ساتھ مل کر چلنے اور کسی کی باتوں میں آکر ایک دوسرے کے خلاف تنازعات کھڑے نہ کرنے کا فیصلہ، میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول اور مریم نے اتفاق کیا کہ اتحاد اور احترام کا یہ رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوگا ۔

دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں گی۔مریم نواز نے بلاول بھٹو کو بتایا کہ خواجہ آصف نے جب پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بیان دیا تو نواز شریف نے اس موقع پر نوٹس لیا اور جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ اس طرح کے بیانات نہ دینے کی ہدایت کی جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب کے اس اقدام سے مجھ سمیت پوری جماعت کو حوصلہ ملا۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک میں مزیدتیزی لانے کا فیصلہ ہوا جب کہ گرفتاریوں کی صورت میں سخت احتجاج کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ ملاقات میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کوانتخابی اتحاد میں بدلنے پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پرمشترکہ موقف اپنائیں گی ، دونوں جماعتیں مل کرچلیں گی ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…