جنوبی افریقہ مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے جاوید آفریدی نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران جب یہ بتایا تو عمران خان نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئےکیا اہم پیغام جاری کر دیا

31  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لا ئن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ افراد ملک لو ٹیںگے تو پکڑ ئے جا ئیں گے احتساب ، شفافیت اور ریفارمز سب سے بڑی ترجیح ہے ادارے اتنے مضبوط کر دوں گا جیتنے پہلے نہیں تھے ،احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے ۔جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں بابر اعوان نے

وزیراعظم کو مختلف آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ادارے اتنے مضبوط کردوں گا جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے، اداروں کا نام ریاست بھی ہے اور جمہوریت بھی ہے، احتساب، شفافیت اور اصلاحات سب سے بڑی ترجیحات ہیں، بڑے کرپٹ لوگ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے، احساس پروگرام کے تحت نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے۔ بابراعوان نے کہا کہ احتساب اور ریفارمز کا ایجنڈا حکومت کی درست سمت کا تعین ہے، حالات میں بہتری کے ثمرات جلد عام عوام تک پہنچ سکیں گے۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بھی ملاقات کی ، قومی کھیل پالیسی اوردیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔جاوید آفریدی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ بھی پشاور زلمی سے منسلک ہوگئے ہیں جس پر وزیراعظم عمران خان نے خوشی کااظہارکیااور کہا پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا پاکستان میں انعقاد ملک کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہوگا انہوں نے پشاور زلمی کی کھیل کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا پاکستان میں کرکٹ کی واپسی مٰیں سپر لیگ کا اہم کردار ہے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ قومی اسپو رٹس پا لیسی پر توجہ ہے جلد اجلا س منعقد ہو گا ۔ بعد ازاں وزیرا عظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے ملا قا ت کی جس میں بلو چستان کی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا شاہ زین بگٹی نے وزیر اعظم کو بلو چستان میں عوامی مشکلا ت اور جا ری منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…