30 سال میں پاکستان 16 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گیا ہے لیکن بھارت اور بنگلہ دیش کتنی بار آئی ایم ایف کے پاس گئے؟ حیرت انگیز انکشاف

3  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے بہترین سرمایہ کاری ملائیشیا سے آرہی ہے ٗ 30 سال میں پاکستان 16 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گیا ہے، بھارت اور بنگلہ دیش ایک بار گئے۔ پیر کو سینئر صحافیو ں کو دیئے گئے انٹرویومیں عمران خان نے کہا کہ 30 سال میں پاکستان 16 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گیا ہے، بھارت اور بنگلہ دیش ایک بار گئے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں سب سے بہترین سرمایہ کاری ملائیشیا سے آرہی ہے،

جب ہمارے معاشی حالات بہتر ہوں گے تو بیرون ممالک کے دورے بھی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسا لیڈر نہیں آیا جو مقصد تک پہنچنے کیلئے یو ٹرن نہ لے، مقصدپر پہنچنے کیلئے سمجھوتہ کیا جاتا ہے، مقصد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوتا۔عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں آنے والے دنوں میں ملک میں ڈالرز کی کمی نہیں ہوگی ٗ قوم فیصلہ کرے کہ کیا ہمیں یہ کرپشن کا نظام چلنے دینا ہے؟ نیب اگر میرے ماتحت ہوتا تو 50 بڑے لوگ جیلوں میں ہوتے۔ پیر کو سینئر صحافیوں کو دیئے گئے انٹرویومیں عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں آنے والے دنوں میں ملک میں ڈالرز کی کمی نہیں ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، قوم فیصلہ کرے کہ کیا ہمیں یہ کرپشن کا نظام چلنے دینا ہے؟انہوں نے کہا کہ جس ملک میں کرپشن زیادہ ہے وہاں غربت بھی زیادہ ہے، نیب اگر میرے ماتحت ہوتا تو 50 بڑے لوگ جیلوں میں ہوتے، ہم ایف آئی اے کو ٹھیک کررہے ہیں، کھربوں روپے کی زمین ابھی تک واگزار کراچکے ہیں، اپوزیشن ڈری ہوئی ہے، انہیں ڈر ہے کہ ان کی کرپشن سامنے آنی والی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو برا بھلا کہا جاتا ہے ٗجس سطح پر کرپشن ہوئی ہے اس کا ہمیں بھی اندازہ نہیں تھا اور اس کا آپ کو پتہ چلے تو حیران ہوں گے۔پیر کو سینئر صحافیوں کو دیئے گئے انٹرویوکے دور ان کاروباری شخصیات کو اداروں کی جانب سے مبینہ طور پر تنگ کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک کلچر بن گیا ہے 22 خاندانوں میں دولت چلی گئی اور میں نے خود سنا ہے کہ سرمایہ کار کو برا بھلا کہا جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک کاروباری افراد کو منافع کمانے کے لیے تعاون نہیں کریں گے تو کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں اور اسی طرح سرمایہ کاری بھی آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کا نظام میں نے ایجاد نہیں کیا بلکہ چین میں 4 سو وزیروں کو پچھلے 5 برسوں میں سزا دی ہے، میری کسی کے ساتھ ذاتی لڑائی نہیں ہے بلکہ یہ ملک کے مستقبل کے لیے ضروری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جو پرانے لوگ ہیں جنہوں نے نظام سے پیسہ بنایا وہ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ یہ حکومت جلدی جائے گی، نیب کام کرتی تو 50 کرپٹ لوگ اندر ہوتے لیکن وہ چھوٹے چھوٹے لوگوں پر ہاتھ ڈال رہے، ملائیشیا میں دائرہ کار بہت وسیع ہے لیکن یہاں پر سات فیصد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایف آئی اے کو بھی ٹھیک کررہے ہیں اور ہم تجاوزات کے خلاف کارروائی کررہے ہیں اور بڑے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس سطح پر کرپشن ہوئی ہے اس کا ہمیں بھی اندازہ نہیں تھا اور اس کا آپ کو پتہ چلے تو حیران ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…