جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا یا نہیں؟وزیراعظم عمران خان نے ایسا اعلان کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

3  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں خط لکھا ہے جس میں انہوں نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کو کردار ادا کرنے کا کہا ہے، عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کریگا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال کے حوالے

سےبھی بات کی ۔ ڈالر کی قیمت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک ایک خود مختار ادارہ ہے اور پاکستانی روپے کی قدر کے حوالے سے فیصلوں کا اختیار اس کے پاس ہے۔ سٹیٹ بینک نے دو مرتبہ حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے بتایا کہ جب عمران خان سے سوال کیا گیا کہ آپ ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور ڈالر کی قیمت سے ملک میں بحران پیدا ہو گیا تو اس کا ذمہ دار آپ کو ہی قرار دیا جائے گا نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے بتایا کہ جب عمران خان سے سوال کیا گیا کہ آپ ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور ڈالر کی قیمت سے ملک میں بحران پیدا ہو گیا تو اس کا ذمہ دار آپ کو ہی قرار دیا جائے گا جس پر عمران خان کا کہنا تھاکہ حکومت ایسا لائحہ عمل بنا رہی ہے کہ جس سے سٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت کے حوالے سے فیصلہ حکومت کو اعتماد میں لیکر کرے۔ جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم جنوبی پنجاب صوبہ بنانا چاہتے ہیں ۔ عمران خان سے سوال کیا گیاکہ اگر جنوبی پنجاب صوبہ بن گیا تو سینٹرل پنجاب میں آپ کی اکثریت نہیں جس سے آپ کی سینٹرل پنجاب میں حکومت نہیں رہے گی، حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان اس سوال کا اطمینان بخش جواب نہیں دے سکے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے پر امید ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…