امریکی سفیر عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے، افغانستان میں اس طرح امن کبھی بھی نہیں آ سکتا، ’’کپتان‘‘ کا پہلی ہی ملاقات میں امریکہ کو بڑا سرپرائز، دو ٹوک اعلان

8  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے پاکستان میں تعینات قائم مقام امریکی سفیر جان ہُوور بنی گالہ پہنچ گئے اور انہوں نے عمران خان سے ملاقات میں انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ قائم مقام امریکی سفیر کی قیادت میں امریکی سفارتی وفد نے عمران خان سے ملاقات کی،

اس ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، امریکی سفیر نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے۔ گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مکمل استحکام کا خواہش مند ہے، عمران خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ افغانستان میں سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے کیونکہ قوت کا استعمال افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں، انہوں نے کہا کہ افغانستان کا استحکام پاکستان، امریکہ اور خطے کے مفاد میں ہے، عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ امریکہ سے بھی آج سیاسی حل کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات نے تاریخ میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے، انہوں نے کہا کہ تعلقات میں اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجہ دونوں ممالک میں باہمی اعتماد کا فقدان ہونا ہے، امریکا کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات کے لیے تحریک انصاف پرعزم ہے، عمران خان نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ مستحکم تجارتی اور معاشی تعلقات کو نہایت اہم سمجھتے ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مزید سرگرمی ہو۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے پاکستان میں تعینات قائم مقام امریکی سفیر جان ہُوور بنی گالہ پہنچ گئے اور انہوں نے عمران خان سے ملاقات میں انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ قائم مقام امریکی سفیر کی قیادت میں امریکی سفارتی وفد نے عمران خان سے ملاقات کی، اس ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…