تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا اور وفاق میں حکومت میں آنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وجہ بتادی،صدر پاکستان بنانے کی پیشکش کابھی جواب دیدیا

28  جولائی  2018

لاہور( این این آئی) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کو منتخب کیا ہے اس لئے انہیں کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے ،اگر پی ٹی آئی خیبر پختوانخواہ میں ڈلیور نہ کرتی تو انہیں کبھی بھی دوبارہ حکومت نہ ملتی ،مجھے صدر بنانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پراگر کوئی مہم چل رہی ہے تو اس کا ہرگز علم نہیں لیکن جو انسان کے مقدر میں ہوتا ہے وہ اسے ملتا ہے ۔

’’ این این آئی ‘‘ سے ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ عام انتخابات کے نتیجے میں ملک میں تبدیلی آئی ہے ۔ عمران خان نے اس سے پہلے مرکز میں کبھی حکومت نہیں کی لیکن عوام نے انہیں منتخب کیا ہے اس لئے انہیں کام کرنے کا بھرپور موقع ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختوانخواہ میں پہلی بار حکومت بنائی اور ڈلیور کیا ۔ اگر انہوں نے کام نہ کئے ہوتے تو عوام انہیں کیوں دوبارہ منتخب کرتے ۔ اگر ان کی کارکردگی نہ ہوتی تو جس طرح عوام نے نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کیا ہے انہیں بھی گھر بھجوا دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس پڑھی لکھی اچھی ٹیم ہے اوروہ یقینی طور پر کارکردگی دکھائیں گے جبکہ نواز شریف نے زیادہ چمچے رکھے ہوئے تھے ۔ انہوں نے اس سوال کہ سوشل میڈیا میں آپ کو صدر بنانے کے حوالے سے مہم چل رہی ہے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں ،پاکستانی مجھ سے محبت کرتے ہیں او ریہ ان کی خواہش ہو سکتی ہے ۔ میری بھی خواہش ہے کہ میں ملک و قوم کی خدمت میں ہاتھ بٹاؤں لیکن جو انسان کے مقدر میں ہوتا ہے وہ اسے ملتاہے ۔ ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کو منتخب کیا ہے اس لئے انہیں کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے ،اگر پی ٹی آئی خیبر پختوانخواہ میں ڈلیور نہ کرتی تو انہیں کبھی بھی دوبارہ حکومت نہ ملتی ،مجھے صدر بنانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پراگر کوئی مہم چل رہی ہے تو اس کا ہرگز علم نہیں لیکن جو انسان کے مقدر میں ہوتا ہے وہ اسے ملتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…