مکہ المکرمہ کی آسمان کی بلندیوں سے لی گئیں خوبصورت تصاویرجاری

6  مئی‬‮  2021

مکہ مکرمہ،ریاض (این این آئی )حرمین شریفین کے انتظامی امورنے مکہ المکرمہ کی آسمان کی بلندیوں سے لی گئیں خوبصورت تصاویرجاری کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امورکے ذمہ دارادارے نے آسمان کی بلندیوں سے لی گئیں خوبصورت تصاویرجاری کردیں جوانتہائی حسین ہیں۔بلندی سے لی گئیں تصاویرمیں مقدس مقام

کا مکمل نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں۔ ادارہ امورحرمین شریفین کے شعبے انجینئرنگ اسٹیڈیزومنصوبہ بندی کے اشتراک سے مسجد الحرام کے مختلف مقامات کی عکس بندی انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روزمسجد الحرام میں مقام ابراہیم کی نایاب تصاویرسامنے آئی تھیں جب کہ اس سے قبل حجراسود کی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں۔دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران میں المسجد الحرام کی نظافت کے لیے روزانہ 70 ہزار لیٹر سے زیادہ جراثیم کش مصفا مائع مواد استعمال کیا جارہا ہے۔الحرمین الشریفین کے امور کی ذمہ دار صدارت عامہ المسجدالحرام کی صفائی کا بھرپور اہتمام کررہی ہے تاکہ عبادت گزاروں کو کروناوائرس سے ہر طرح سے محفوظ رکھا جاسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے کعب اللہ کے گرد مطاف میں سخت اقدامات کا نفاذ کیا اور وہاں عبادت گزاروں سے طے شدہ فاصلے کو برقرار رکھنے کی پابندی کرائی جارہی ہے اور وہاں آنے

والے تمام عمرہ زائرین اورعبادت گزارکووِڈ19سے محفوظ رہنے کے لیے ہمہ وقت ماسک پہن رہے ہیں۔مسجدالحرام کے احاطے میں اور تمام اطراف مخصوص راستے بنائے گئے جہاں سے گزر کر عبادت گزارآتے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ سینی ٹائزیشن اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں۔کعب اللہ کے گرد روزانہ 1500 لیٹر سینی ٹائز خوشبوئیات کا بھی استعمال کیا

جارہا ہے اور المسجد الحرام میں تمام مطاف اور اطراف کو روزانہ دس مرتبہ اس مصفا مائع مواد اور خوشبوئیات سے دھویا جاتا ہے۔المسجد الحرام میں تحفظ صحت کے پروٹوکولز کے نفاذ کے لیے 24 گھنٹے 750 گائیڈز اور صفائی کے عملہ کے 4000 کارکنان کام کررہے ہیں۔گذشتہ سال کے مقابلے میں اس مرتبہ رمضان میں کعب اللہ کے گرداگرد مطاف

میں طواف کرنے والوں کے لیے گنجائش میں اضافہ کیا گیا تاکہ عبادت گزار مقررہ باہمی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سہولت سے کعب اللہ کا طواف کرسکیں اور نمازیں ادا کرسکیں۔مسجدحرام میں داخلے کا نظام ایرمرناایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جارہا ہے۔زائرین اس ایپ پر اپنے ناموں کا اندراج کرتے ہیں اورپھر ان کے لیے مسجد میں داخلے کا وقت متعین کردیا

جاتا ہے۔البتہ زائرین پر مزید یہ شرط عاید کی گئی ہے کہ وہ کووِڈ19کی ویکسین لگوا چکے ہوں اور مسجد میں ان کے لیے ہر وقت ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔اس مرتبہ رمضان میں عمرہ ادا کرنے کے لیے ایک خصوصی سرکاری اجازت نامہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی حکام نے اسی ماہ کے اوائل میں خبردار کیا تھا کہ اگر کوئی بھی فرد باضابطہ اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پردس ہزار سعودی ریال جرمانہ عاید کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…