امریکا میں دوبارہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت آئیگی تہلکہ خیز دعوے نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

11  ‬‮نومبر‬‮  2020

واشنگٹن (آن لائن)  امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے ڈھٹائی سے بیان دیا ہے کہ امریکا میں 20 جنوری کو پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی ہوگی لیکن جوبائیڈن کو نہیں بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ اقتدار سنبھالیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق

مائیک پومپیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام پرامید رہیں صدارتی انتخابات 2020ء  میں ڈالے گئے تمام ووٹوں کی گنتی ہوگی جس کے بعد ہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔ واضع  رہے کہ صدارتی انتخابات 2020ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح شکست ہو چکی ہے لیکن وہ جوبائیڈن کی فتح کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے بار بار دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے اس کیخلاف قانونی جنگ تک لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ میرا دور ختم ہو گیا، وہ غلط ہیں۔وقت جیسے جیسے گزر رہا ہے امریکی سیاست میں شدید تلخی پیدا ہوتی نظر آ رہی ہے جس کی تاریخ میں کبھی مثال نہیں ملتی، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی صدر نے اپنی شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اقتدار کی پرامن منتقلی میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی ہو۔گزشتہ روز وائٹ ہائوس کی ترجمان کی جانب سے بھی انتہائی سخت بیان دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہم نے جوبائیڈن کی مبینہ فتح کیخلاف جنگ کا آغاز کر دیا ہے جو انصاف کے حصول تک جاری رہے گی۔ ابھی امریکا کے صدارتی الیکشن کا اختتام نہیں ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…