بھارت نے پاک بحریہ کو بڑا چیلنج کردیا ، راجناتھ سنگھ بھڑک مارتے ہوئے بہت کچھ کہہ گئے

28  ستمبر‬‮  2019

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھڑک مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ہماری بحریہ کی صلاحیتوں میں حالیہ اضافے کے بعد تشویش میں مبتلا ہونا چاہئے کہ اسے اب بڑا دھچکا دیا جا سکتا ہے ۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کی دوسری سکارپینس کلاس حملہ آور آبدوز کی کمشنڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ سمجھنا چاہئے کہ آئی این ایس خاندیری آبدوز کی بحریہ میں شمولیت کے بعد بحری فورسز کی صلاحیت انتہائی مثبت پیشرفت اور ہماری حکومت کی مضبوطی کا ایک اور ایسا اقدام ہے جس نے ہمیں اس ہمسایہ ملک کو ایک اور بہت دھچکا دینے کے قابل بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہماری دفاعی فورسز کی ضروریات سے آگاہ ہے اور ہم انہیں پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کشمیر میں ترقیاتی اقدامات کر رہی ہے اور اسی وجہ ہے کہ کشمیر کے معاملے پر ہمیں عالمی حمائت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم در در پھر رہے ہیں اور کارٹون بنانے والوں کے لئے مواد فراہم کر رہے ہیں جب کہ ان کے مقابلے میں ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورے نے بھارت کے سپرپاورز ہونے کی عکاسی کی ۔ جس کا واضح ثبوت امریکہ میں ان کا شاندار استقبال ہے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…