ٹرمپ مودی کی تعریف کرتے ہیں، مذاق اڑاتے ہیں، یا پھر طنز کے تیر برساتے ہیں؟بھارتی میڈیا سمجھ گیا، نیا پنڈوراباکس کھول دیا، عمران خان سے کیوں جلن ہونے لگی؟

26  ستمبر‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی) نریندر مودی کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملانے والے جنونی ہندوئوں کے ترجمان میڈیا کو بھی اچانک اپنے وزیراعظم کی عالمی سطح پر ہونے والی بھرپور بے عزتی کا احسا س پوری شدت سے ہوگیا ہے جس کے بعد ملک کے طول وعرض میں یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے مودی کی تعریف کرتے ہیں؟ مذاق اڑاتے ہیں؟ اور یا پھر طنز کے تیر برساتے ہیں؟بھارتی ذرائع ابلاغ میں یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب امریکی صدر نے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اتنے مقبول ہیں جیسے امریکہ کے معروف گلوکار اور اداکار ایلوس ایرون پریسلے تھے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ دو ماہ میں دوسرے مرتبہ ایسی مثال دی ہے جس کی وجہ سے ان کی نیت پر شک ہونے لگا ہے کیونکہ اگر وہ ابراہم لنکن یا کینیڈی سے تشبیہہ دیتے تو بھارت کو اچھا لگتا۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنی وزارت خارجہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس بات کا فوری طور پر نوٹس لے اورامریکی انتظامیہ تک یہ بات پہنچائی جائے تاکہ کسی اور ملک کا سربراہ ایسی ہمت نہ کرے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کسی بھی ملک کے سربراہ کا موازنہ کسی اداکاریا گلوکار سے کرنا مناسب نہیں ہے۔بھارتی خبررساں ایجنسی کے مطابق 26 اگست 2019 کو بھی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کے جواب نہ دینے پر کہا تھا کہ حقیقت میں ان کی انگریزی بہت اچھی ہے لیکن وہ اس وقت بات کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اس طرح کے عمل کو کسی بھی طرح دوستی کا نام نہیں دیا جا سکتا ہے کیونکہ دو ممالک کے تعلقات میں سربراہان کی دوستی کوئی معنی نہیں رکھتی ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نسبت صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے دونوں مرتبہ ہونے والی ملاقاتوں میں نہایت مدبانہ طریقہ اپنایا اور اس مرتبہ تو انہیں اہم ترین سفارتی مشن بھی سونپا ہے جس پر خود ان کی اپنی سیاسی زندگی کا بڑی حد تک انحصار ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…